عراق میں بم دھماکوں اور تشدد کے مختلف واقعات میں زائرین سمیت 27 افراد جاں بحق

14 نومبر 2013

بغداد (اے پی پی+ اے ایف پی) عراق میں بم دھماکوں اور تشدد کے مختلف واقعات میں زائرین سمیت 27 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بعقوبہ میں تین بم دھماکے ہوئے جن میں 8 عزادار مارے اور 65 زخمی ہو گئے یہ حملے ایک مذہبی قافلے پر کئے گئے جو کربلا جارہا تھا۔ تکریت میں پولیس کی چوکی پر خود کش حملے میں تین پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد زندگی کی بازی ہارگئے۔ اریسا کے قریب دو بم دھماکوں میں 10 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوئے۔ دوسری طرف جزیرہ کے صحرائی علاقے میں پولیس کی کارروائی میں 3 دہشت گرد بھی مارے گئے۔