افغانستان : امریکی ڈرون حملے میں مزید 4شہری جاں بحق

14 نومبر 2013
افغانستان : امریکی ڈرون حملے میں مزید 4شہری جاں بحق

کابل (اے پی پی) افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں 4شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔ امریکہ نے دعویٰ کیا ہے کہ مارے جانے والے افراد طالبان جنگجو ہیں۔ بدھ کو افغانستان کے صوبہ وردک کے صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ ڈرون حملہ رات کے وقت کیا گیا۔24گھنٹوں میں یہ دوسرا ڈرون حملہ ہے۔ دونوں حملوں میں 7افراد مارے جاچکے ہیں۔ گزشتہ روز نورستان صوبہ میں ڈرون حملہ کیا گیا تھا۔ امریکی دعویٰ کو مسترد کرتے ہوئے افغان میڈیا نے کہا ہے کہ ڈرون حملوں میں  جاں بحق  ہونے والوں کی اکثریت عام شہریوں کی ہے۔ امریکہ نے 2014ء میں افغانستان سے فوجی انخلاء کا اعلان کرر رکھا ہے اس لئے ڈرون اور فضائی بمباری کا سلسلہ بھی تیز کر دیا گیا ہے۔