افغانستان‘ رواں برس افیون کی کاشت میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے: اقوام متحدہ

14 نومبر 2013
 افغانستان‘ رواں برس افیون کی کاشت میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے: اقوام متحدہ

کابل (اے ایف پی +اے پی پی)   اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ رواں برس افیون کی کاشت میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے‘ یواین ڈرگ ایجنسی (یورین او ڈی سی) کے ترجمان نے بتایا پچھلے برس کی نسبت 2013ء میں افیون کی کاشت 36 فیصد زیادہ کی گئی ہے۔ آفس آن ڈرگز اینڈ کرائمز کے سربراہ جین لک لیما ہائیو کے مطابق رواں سال کے دوران افغانستان میں پانچ لاکھ 16 ہزار ایکڑ رقبے پر افیون کاشت کی گئی ہے ۔ رواں سال افیون کے کاشت کاروں کا مجموعی منافع ایک ارب ڈالر تک پہنچ جانے کا امکان ہے اور اس کا بڑا حصہ جنگجو قبائل سرداروں کے پاس جانے کا خدشہ ہے جو اس کو استعمال کر کے اقتدار کے ایوانوں تک پہنچ سکتے ہیں۔ 

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...