آئی پی پی پر انحصار کی بجائے سستی بجلی کے ذرائع استعمال کئے جائیں:راجہ اشفاق

14 نومبر 2013

لاہور(کامرس رپورٹر)تاجر راہنما و صدر لوہا مارکیٹ شہید گنج راجہ محمد اشفاق نے کہا ہے کہ حکومت گردشی قرضوں سے نجات کیلئے آئی پی پی پر انحصار کی بجائے سستی بجلی کے ذرائع اپنائے ،سستی بجلی کے حصول اور توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے کالا باغ ڈیم کی تعمیر ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ کہ کالا باغ ڈیم کو قابل عمل منصوبہ قرار دینے کے بعد واپڈا کی طرف سے اسے پھر سے آبی ذخائر کی تعمیر کیلئے منصوبوں میں شامل کرنا خوش آئند ہے ۔اس کی سیاسی بنیادوں پر مخالفت کرنے والے اس کے فوائد پر بھی نظر دوڑائیں۔راجہ اشفاق نے کہاکہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر تکنیکی نہیں سیاسی مسئلہ ہے اور اسے قومی اتفاق رائے سے ہی حل کیاجاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چھوٹے ڈیم بنا کر پانی اور توانائی کے بحران کو کسی حد تک کم کیا جاسکتا ہے لیکن توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے کالا باغ ڈیم کی تعمیر ناگزیر ہے ، کالاباغ ڈیم کا منصوبہ سستی ترین بجلی کے حصول اور زراعت کی ترقی کا باعث بنے گا۔پاکستان کا مستقبل زراعت کی ترقی سے وابستہ ہے جب زراعت ترقی کرے گی تو صنعت کو وافر خام مال مہیا ہوگا۔

مری بکل دے وچ چور ....

فاضل چیف جسٹس کے گذشتہ روز کے ریمارکس معنی خیز ہیں۔ کیا توہین عدالت کا مرتکب ...