وزیر خزانہ کا تاجروں کے مطالبات کو تسلیم کر نا خو ش آئند ہے: لاہور چیمبر

14 نومبر 2013

لاہور(  کامرس رپورٹر) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا بزنس کمیو نٹی کے مطالبات کو تسلیم کر نا خو ش آئند ہے تا ہم ٹیکس دہندگا ن پرغیر منصفا نہ دباؤ جا ری ہے ۔ اس دبا ؤ کو کم کر نے کیلئے ضروری ہے کہ ٹیکس نیٹ میں اضافہ کیا جا ئے اور ٹیکس ریشو میں کمی لا ئی جا ئے۔ ان خیا لا ت کا اظہا ر        لا ہو ر چیمبر آف کا مر س اینڈ انڈسٹری (ایل سی سی آئی )لا ہو ر کی ایگزیکٹو کمیٹی ممبر خو اجہ خا ور رشید نے کیا ہے ۔   ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس دہندگا ن کے اکا ؤنٹس تک رسا ئی دینے کا قا نو ن ا یک صریح قسم کی زیا دتی تھی جس کو واپس لے کر وزیر خزانہ نے   خو ش آئند اقدام کیا ہے۔ لیکن ضرور ی ہے کہ بز نس کمیو نٹی کو حقیقی ریلیف دینے کیلئے ٹھو س اقدامات کیے جا ئیں۔ اس حو الے سے انہو ں نے حکو مت پر زور دیتے ہو ئے کہا کہ ٹیکس نیٹ میں اضا فہ جبکہ ٹیکس کی شرح میں کمی لا ئی جا ئے تا کہ ٹیکس دہندگا ن پر پڑنے والے غیر منصفا نہ  دبا ؤ میں کمی واقع ہو سکے۔