ایف پی سی سی آئی کے صدر زبیر ملک بھارت چلے گئے، بین الاقوامی نمائش میں شرکت کرینگے
کراچی (این این آئی) ایف پی سی سی آئی کے صدر زبیر احمد ملک نئی دہلی چلے گئے جہاں وہ بین الاقوامی نمائش میں پاکستان پولین کا افتتاح اورمختلف اہم تجارتی تنظیموںکے قائدین سے ملاقاتیں کرینگے۔ انڈین انٹرنیشنل ٹریڈفیئر2013میں اسی پاکستانی کمپنیاں شرکت کر رہی ہیںجو ٹیکسٹائل، سنگ مر مر، ریڈی میڈ گارمنٹس، دستکاری کے نمونے، مصالحے، کراکری اور دیگر اشیاء نمائش میں رکھیں گی۔ اس نمائش میں درجنوں ممالک شرکت کرتے ہیں جبکہ وفاقی چیمبر بھی گزشتہ کئی سال سے نہ صرف بھرپور شرکت کر رہا ہے بلکہ پاکستان برامد کنندگان کو بھی ہر قسم کی معاونت فراہم کر رہا ہے۔بھارت میں اپنے قیام کے دوران زبیر احمد ملک بھارتی وفاقی چیمبر، بھارتی صنعتوں کی نمائندہ تنظیم، پی آئی ڈی چیمبراور دیگر اداروں کے سربراہان سے بھی تفصیلی ملاقاتیں کرینگے۔