کرشنگ سیزن میں بلاوجہ تاخیر،چینی مافیا بحران پیدا کرنے کیلئے کیلئے سرگرم

14 نومبر 2013

اسلام آباد(آئی این پی)چینی مافیا نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کو گمراہ کرکے ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن چینی کی خریداری منظور کرالی۔ کرشنگ سیزن میں بھی تاخیرکرائی گئی۔ عوام چینی بحران کیلئے تیار رہیں۔ چینی مافیا ایک بار پھر کام دکھاگیا۔ شوگرمافیا نے وزارت صنعت و پیداوارکے ذریعے اقتصادی رابطہ کمیٹی کو چینی کا دستیاب اسٹاک تین سو فیصد زائد دکھایا۔ حاضراسٹاک اٹھارہ لاکھ اٹھائیس ہزار چھ سو تیرہ میڑک ٹن ظاہرکیا گیا۔ جو پندرہ مارچ دوہزار چودہ تک کیلئے کافی ہوگا۔ دسمبرکے پہلے ہفتے چینی کی نئی پیداوار بھی ظاہر کی گئی۔