آٹے کی قیمتوں کا تعین: فلور ملز ایسوسی ایشن سے مذاکرات نہیں ہو رہے: محکمہ خوراک

14 نومبر 2013
آٹے کی قیمتوں کا تعین: فلور ملز ایسوسی ایشن سے مذاکرات نہیں ہو رہے: محکمہ خوراک

لاہور (کامرس رپورٹر) محکمہ خوراک کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز آٹے کی قیمتوں کے تعین کیلئے فلور ملز ایسوسی ایشن اور محکمہ خوراک کے حکام کے مابین کوئی مذاکرات نہیں ہوئے۔ ذرائع نے بتایا کہ صوبائی وزیرخوراک بلال یاسین کی جانب سے آٹے کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کے سرکاری بیان کے بعد فلور ملز ایسوسی ایشن اور محکمہ خوراک پنجاب کے مابین آٹے کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے  مذاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے۔ اس قسم کی افواہیں اڑا کر آٹے کی مارکیٹ خراب کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ حکومت پنجاب کو عوام کا مفاد عزیز ہے اور آٹے کے20 کلو تھیلے کی قیمت785روپے ہی برقرار رہے گی۔