فرٹیلائزر انڈسٹری کی کھاد درآمد کرنے کے حکومتی فیصلے کی مخالفت
کراچی (این این آئی) فرٹیلائزر انڈسٹری نے ربیع سیزن میں 5 لاکھ ٹن کھاد درآمد کرنے کے حکومتی فیصلے کی مخالفت کر دی، فرٹیلائرز سیکٹر نے 3 لاکھ ٹن کھاد درآمد کرنے کی تجویز دی تھی۔ انڈسٹری زرائع کا کہنا ہے کہ ربیع سیزن کے لئے مقامی یوریا انڈسٹریز کے پاس31لاکھ ٹن کھاد موجود ہے، مقامی طلب پوری کرنے کیلئے 3 لاکھ ٹن درآمدی یوریا کافی ہوگی۔