مرکنٹائل ایکسچینج میں ساڑھے سترہ ارب سے زائد کا کاروبار

14 نومبر 2013
مرکنٹائل ایکسچینج میں ساڑھے سترہ ارب سے زائد کا کاروبار

لاہور (کامرس رپورٹر) مرکنٹائل ایکسچینج میں گزشتہ روز 45891 لاٹ کے سودے سترہ ارب پچاس کروڑ 56لاکھ 78ہزار پانچ سو 97 روپے میں ہوئے۔ مارکیٹ کے اختتام پر ایک بیرل خام تیل کی قیمت 93.33 ڈالر، ایک اونس چاندی کی قیمت 20.82ڈالر، ایک اونس سونا کی قیمت 1275.8ڈالر، دس گرام سونا کی قیمت 44560 روپے، ایک تولہ سونا کی قیمت 52860روپے،  100کلو چاول اری 6 کی قیمت 3279 روپے، ایک من پام آئل کی قیمت 4655روپے، ایک کلو چینی کی قیمت 50.54 روپے، ایک پائونڈ کپاس کی قیمت 78.36  سینٹ اور 100 کلو گندم کی قیمت 3656 روپے پر بند ہوئی۔