ٓبی ذخائر سے پانی کا اخراج 98 ہز ار230کیوسک ہوگیا

14 نومبر 2013
ٓبی ذخائر سے پانی کا اخراج 98 ہز ار230کیوسک ہوگیا

اسلام آباد (اے پی پی) آبی ذخائر سے پانی کا اخراج98 ہز ار230کیوسک ہوگیا ہے اور گذشتہ روز پانی کی آمد60 ہزار620کیوسک رہی۔ انڈس ریور سسٹم اتھارٹی(ارسا) کی جانب سے جاری کئے جانے والے اعدادوشمارکے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1513.17 فٹ اور منگلا ڈیم میں 1203فٹ ہوگئی ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد دو لاکھ 72ہزار200 اور اخراج 45ہزار کیوسک رہا۔