سونے کی قیمت میں کمی جاری 52700روپے فی تولہ میں فروخت

14 نومبر 2013

لاہور (اے پی پی)عالمی منڈی میں ایک تولہ سونے کی قیمت مزید کم ہو کر 12.74ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق بدھ کومقامی صرافہ مارکیٹ میں ایک تولہ خالص سونے کی قیمت 52700روپے،24قیراط سونے کی قیمت فی دس گرام 45171روپے،22قیراط سونے کی قیمت 41407روپے اور چاندی کی قیمت 720روپے فی دس گرام رہی۔جیولرز کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے باعث سونے کے زیورات کی خریداری میں کمی کا رجحان ہے۔