بڑی صنعتوں نے ایک ماہ میں 12 فیصد سے زائد ترقی کی
کراچی (این این آئی) بڑی صنعتوں نے گزشتہ ماہ 12 فیصد سے زائد ترقی کی ، ستمبر میں ٹیکسٹائل سیکٹر نے 2 فیصد، فوڈ اینڈ بیوریج نے 18 فیصد، پیٹرولیم سیکٹر نے 6 فیصد، پیپر اینڈ بورڈ نے 47 فیصد، الیکٹرونک انڈسٹری نے 22 فیصد، آئرن اینڈ اسٹیل نے ساڑھے ت23 فیصد، لیدر انڈسٹری نے 67 فیصد، کیمیکل نے3 فیصد، فارماسیوٹیکل نے 0.8 فیصد اور فرٹیلائزر سیکٹر نے76.3 فیصد ترقی کی۔