اسٹاک ایکس چینج میں مندی ۔۔ سرمایہ کاری میں 16ارب 53 کروڑ روپے سے زائد کمی

14 نومبر 2013

کراچی + لاہور (مارکیٹ رپورٹر+ کامرس رپورٹر) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز بھی جاری مندی کے تسلسل پر کے ایس ای 100انڈیکس 15.40پوائنٹس کمی پر23300کی نفسیاتی حد برقرار نہ رکھ کر23287.06پرپہنچ گیا ۔ سرمایہ کاری مالیت میں 16ارب 53 کروڑ روپے سے زائد کمی کے باعث کاروبار  میں مندی کا رحجان برقرار رہا۔ تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کی سیکورٹی اوردہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر سرمایہ کاروں نے نئی سرمایہ کاری سے محتاط ہوکر بیشتر حصص کی اونے پونے داموں فروخت کرکے اپنی جمع پونجی کے انخلاء میں سرگرداں رہے جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس 15.40پوائنٹس کمی پر 23287.06کی نچلی سطح پر پہنچ گیا سرمایہ کاری میں 16ارب 53کروڑ روپے سے زائد کمی پر مجموعی سرمایہ کاری مالیت مزید گر کر55کھرب 15ارب 24کروڑ 71لاکھ 79ہزار318روپے رہ گئی۔ گزشتہ منگل کے مقابلے میں 4کروڑ 96لاکھ حصص کے سودوں میں کمی پر 11کروڑ 40لاکھ 57ہزار260حصص کے سودوں میںکمی واقع رہی مارکیٹ میں سرگرم حصص کا دائرہ کار331کمپنیوں تک رہا اس میں 148کمپنیوں کی قیمتوں میں اضافہ‘ 148میں کمی اور35کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔  لاہور سٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز مندی کا رجحان رہا - مجموعی طور پر84کمپنیوں کا کاروبارہوا۔21کمپنیوں کے حصص میں اضافہ۔ 25 کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ38کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس 8.79 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ4460.67پربندہوا۔ مارکیٹ میں کل13لاکھ77 ہزار550حصص کا کاروبار ہو ا۔ جبکہ گزشتہ روز22لاکھ18 ہزار300حصص کا لین دین ہوا تھا۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ا ن میں بنک آف پنجاب لمیٹڈکے4 لاکھ 71ہزار 500 حصص۔ فیصل بنک لمیٹڈ کے 1لاکھ 51 ہزار 500  حِصص۔ جبکہ وطین ٹیلی کام لمیٹڈ کے 1لاکھ 10 ہزار حِصص فروخت ہوئے۔ سب سے زیاد ہ اضافہ اینگرو کارپوریشن لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت 6.72 روپے بڑھ گئی۔ سب سے زیادہ کمی پاکستان سٹیٹ آئل کمپنی لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت4.00روپے کم ہو گئی۔