برطانیہ میں مقیم سیاستدان

14 نومبر 2013

مکرمی!65 سال ہورہے ہیں۔برطانیہ نے ہم کو آزاد کیا مگر افسوس ہے کہ دل اور قانون کے مطابق آزادی نہ دی ہے۔ہمارے مخالف لوگوں کو آج بھی پناہ دے رکھی ہے کیا یہ بھی آزادی ہے پاکستان کے خلاف بات کرنے والوں کا آپ اپنے قانون کے مطابق محاسبہ کریں اور اپنے ملک سے باہر نکال دیں پھر آزادی ہوگی۔ ایم کیو ایم بھائی الطاف حسین بھی متوجہ ہوں آپ اپنے ملک کی سیاست لندن میں کر رہے ہیں اب پاکستان میں انتخابات ہوئے ہیں۔آپ نے اُن میں حصہ لیا کتنے ووٹ حاصل کئے آپ کے کارکن فاروق ستار نے ایک لاکھ 12ہزار ووٹ لئے۔آگ کراچی میں لگی ہوئی ہے اور آپ لندن میں بیٹھ کر پھوکیں ماررہے ہیں۔ آپ خود بتائیں لندن آپ کے لئے اچھا ہے تو وہاں ہی رہیں ورنہ پاکستان میں آجائیں۔(شیخ محمد انور، سرگودھا)

روحانی شادی....

شادی کام ہی روحانی ہے لیکن چھپن چھپائی نے اسے بدنامی بنا دیا ہے۔ مرد جب چاہے ...