مکرمی! ہندوستان کے ویزا حصول میں یہ شرط عائد کی کہ وہ پاکستانیوں کو پنجاب، کیرالہ، کشمیر وغیرہ جانے کا ویزا نہیں دے گا جبکہ پاکستان عرصہ دراز سے پنجابی سکھوں کو ہر سال ہزاروں کی تعداد میں ویزے جاری کرتا ہے اور یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ایک عام پاکستانی مشرقی پنجاب میں جا کر کیا غلط کام کرلیگا جس کی بنا پر ہندوستانی خائف ہے جبکہ ہزاروں سکھ ہماری سرزمین پر وارد ہوتے ہیں تو ہمیں اُن سے کوئی خوف نہیں ہے پاکستانی، پنجابی اگر مشرقی پنجاب کو نہیں مل سکتا تو کیا وہ کولکتہ جا کر بنگالیوں کو ملے گا۔ بہار اور اڑیسہ جا کر وہاں کونسی زبان میں بات کرے گا یا اُتر پردیش میں اسکی کیا جان پہچان ہوگی کراچی اور حیدرآباد سندھ سے 1947 سے آنے والے اُتر پردیش کے لوگ آخر کار یوپی کو ہی جاتے ہیں لہٰذا ہم پنجابیوں کو مشرقی پنجاب کا ویزا کیوں نہیں دیاجاتا۔ (اختر مرزا)
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024