بدر کالونی میں فلٹر پلانٹ لگایاجائے

14 نومبر 2013

 مکرمی! جناب علاقہ بادامی باغ جہاں بہت ساری سہولیات سے محروم ہے وہاں سب سے زیادہ اہم محرومیت صاف پینے کے پانی کی ہے جس کی وجہ سے علاقے کے اکثر بچے اور بڑے پیٹ اور مختلف بیماریوں میں مبتلا رہتے ہیں کیونکہ علاقے میں دور دراز ایریے میں کہیں بھی صاف پانی مہیا نہیں ہے۔بدر کالونی( بادامی باغ) میں 4کنال پر مشتمل محکمہ اوقاف کی پارک موجود ہے جہاں صاف پانی کا فلٹر با آسانی نصب کیاجاسکتا ہے اور جس سے نہ صرف بدر کالونی بلکہ ملحقہ آبادیوں کے لوگ بھی مستفید ہوسکیں گے۔جناب سے بھرپور اپیل کی جاتی ہے کہ عوام کیلئے جتنا درد آپ کے دل میں ہے اسی کے پیش نظر انگلینڈ سے لایا گئے فلٹر پلانٹ میں سے ایک عدد بدر کالونی میں نصب کرنے کے احکامات صادر فرما کر علاقے کے بڑوں اور بچوں کو مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے سے بچایاجائے۔ تمام اہل علاقہ جناب کی درازی عمر اور بلند مقام کیلئے دعاگو رہیگا۔(خورشید انور و اہل علاقہ بدر کالونی،بادامی باغ لاہور)