مکرمی!لاہور کی سبزہ زار سکیم میں ایک بد قسمت اور معصوم بچی کے گلے پر ڈور پھر جانے سے اس کی موت واقع ہونے پر لاہور کے کمشنر صاحب فرماتے ہیں ” شہر کی ایک کروڑ آبادی ہو،ہوائیں تیز چل رہی ہوں تو دل پتنگ اُڑانے کو کر ہی جاتا ہے “ آپ نے ملاحظہ فرمایا لاہور کے کمشنرکا بیان کل کو یہ بھی کہہ سکتے ہیں، روزانہ لاہور میں اتنے ڈاکے پڑ رہے ہیں ،چوریاں ہورہی ہوں، قتل و غارت ہورہی ہو تو انسان کا دل ایک آدھ قتل کرنے کو کر ہی جاتا ہے “ کمشنر صاحب سے صرف اتنا پوچھتا ہے کہ اگر خدانخواستہ ان کیساتھ ایسا واقعہ ہوجاتا ہے تو تب بھی اُن کا یہی بیان ہوتا؟ یہ اُن لوگوں کا حال ہے جن کے ہاتھوں میں شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کی ذمہ داری ہے۔ یہ ایک ہی وقت میں بے حسی اور رعونت کی انتہا ہے ایسی دکھ بھری فضا میں ہم مردہ نما زندہ ہیں۔ ماجد علی شاہ،302 اقبال ایونیو جوہر ٹاﺅن ،لاہور)
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38