جعلی چیک دینے والے 10 افراد کیخلاف مقدمات درج

14 نومبر 2013
جعلی چیک دینے والے 10 افراد کیخلاف مقدمات درج

فیروز والا (نامہ نگار) شاہدرہ فیکٹری  ایریا‘ فیروز والا اور مریدکے پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کے چیک ڈس آنر ہونے پر دس افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ کاروباری اور لین دین کے سلسلے میں دس افراد نے تقریباً لاکھوں روپے مالیت کے چیک جاری کئے‘ جب مذکورہ افراد نے کیش کروانے بنکوں میں گئے تمام چیک ڈس آنر ہو گئے‘ پولیس نے اس ضمن میں جاوید اشرف دلاور‘ اکرم وغیرہ کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔