پسند کی شادی سے روکنے پر ناخلف بیٹے نے باپ کو زخمی کر دیا

14 نومبر 2013

لاہور(نامہ نگار)شاد باغ کے علاقہ بھگت پورہ میں پسند کی شادی سے منع کرنے پر بیٹے نے باپ کو گلے پر شیشہ بھر کر شدید زخمی کردیا۔ شاد باغ کے علاقہ یثرب کالونی کے رہائشی طارق نے اپنے 25سالہ بیٹے وقاص کی پسند کی جگہ شادی کرنے سے انکار کر دیا ۔مگروقاص نے اپنے ماں باپ کی مرضی کی پرواہ کیے بغیر پسند کی شادی کرلی۔ گزشتہ رات باپ بیٹے میں اسی بات پرلڑائی جھگڑا شروع ہوگیا۔ جس پر وقاص نے مشتعل ہوکر قریب پڑے شیشے کے گلاس کو توڑ کر باپ کی گردن پر پھیر دیا ۔جس سے طارق شدید زخمی ہوگیا۔