راوی میں مچھلیاں پکڑتے ڈوب کر معمر شخص جاں بحق

14 نومبر 2013
راوی میں مچھلیاں پکڑتے ڈوب کر معمر شخص جاں بحق

لاہور(نامہ نگار)دریائے راوی میں مچھلیاں پکڑتے ہوئے شفیق آباد کا رہائشی 60سالہ شخص ڈوب کر ہلاک ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق  2روز قبل شفیق آباد کا رہائشی 60سالہ محمد صدیق مچھلیاں پکڑنے کے لیے دریائے راوی گیا۔ جہاں وہ مچھلیاں پکڑنے کے لیے کنڈی لگا رہا تھا کہ چانک  اس کاپائوں  پھسلنے سے وہ دریا میں جاگرا ۔گزشتہ روز دریا سے اس کی نعش مل گئی ۔جس پر لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی پولیس نے موقع پر پہنچ مقامی افراد کی مدد سے نعش کو دریا سے نکال لیا اور 2روز قبل لاپتہ ہونے والے محمد صدیق کے گھر والوں کو بلایا۔ جنہوں نے لاش کی شناخت کرلی ۔ اہلخانہ کی طرف سے کسی قسم کی کارروائی نہ کرانے کی درخواست پر پولیس نے لاش ورثاء کے حوالے کر دی ہے۔