احتساب عدالتوں میں مختلف ریفرنسوں کی سماعت ملتوی

14 نومبر 2013

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) مقامی احتساب عدالت نے ایم پی اے طارق محمد ڈنگہ کیخلاف دائر ناجائز اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت16 نومبر تک ملتوی کر دی۔ گزشتہ روز فاضل عدالت نے صفائی کے دو گواہوں کے بیانات قلمبند کئے۔ احتساب عدالت نے آصف بخاری وغیرہ کے خلاف دائر ’’الہدیٰ میڈیکل کالج‘‘ فراڈ ریفرنس کی سماعت 20 نومبر تک ملتوی کر دی ہے۔ گزشتہ روز فاضل عدالت نے فریقین کے وکلا کی جانب سے کی جانے والی حتمی بحث قلمبند کی۔ احتساب عدالت نے ’’بلز اینڈ بیئرز‘‘ کے ڈائریکٹر شاہد حسن اعوان کے خلاف دائر فاریکس فراڈ ریفرنس کی سماعت 22 نومبر تک ملتوی کر دی ہے۔ گزشتہ روز فاضل عدالت نے استغاثہ کے چار گواہوں کے بیانات قلمبند کئے۔ احتساب عدالت نے عمر حیات کے خلاف دائر’’سوہنا آئلز ملز‘‘ فاریکس  فراڈ ریفرنس کی سماعت 22 نومبر تک ملتوی کر دی۔ گزشتہ روز فاضل عدالت نے استغاثہ کے ایک گواہ کا بیان قلمبند کیا۔

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...