عدالتی حکم عدولی پر 8 تھانیداروں سمیت 25 افراد اشتہاری قرار
فیروز والا (نامہ نگار) تحصیل فیروز والا کی تین عدالتوں میں زیر سماعت مختلف نوعیت کے مقدمات میں بطور گواہ شہادت دینے کیلئے اندر آنے والے آٹھ تھانیداروں اور 25 ملزموں کو اشتہاری قرار دیدیا۔ عدالتوں نے متعدد بار تھانیداروں کی طلبی کی‘ مگر حاضر نہ ہوئے‘ جس پر عدالتوں نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے‘ علاوہ ازیں عدالتوں نے 25 ملزمان کی عدم حاضری پر انہیں اشتہاری قرار دیدیا۔