فیروز والا : دیوار کے تنازع پر فائرنگ کر کے طالب علم کو قتل کر دیا ‘ راہگیر خاتون زخمی

14 نومبر 2013

فیروز والا (نامہ نگار) قصبہ شامکے (کالا شاہ کاکو) کے قریب دیوار تعمیر کرنے کے جھگڑے پر اشفاق اور عامر نے دیگر ساتھیوں کی مدد سے فائرنگ کرکے طالب علم نوجوان نعمان الیاس کو قتل کر دیا۔ فائرنگ سے راہگیر خاتون شدید زخمی ہو گئے۔ فائرنگ سے علاقہ بھر میں خوف و ہراس لوگوں نے گھروں کے دروازے بند کر لئے فرار ہو گئے۔ بی اے کا طالب علم نعمان الیاس اپنے چچا محمد فیاض کے ساتھ مکان تعمیرات کا سامان لینے کیلئے بازار جا رہے تھے راستے ہی میں ملزمان اشفاق، عامر، شہباز اور مشتاق عرف فوجی وغیرہ نے فائرنگ کر کے طالب علم کو ہلاک کر ڈالا۔ ملزمان کی فائرنگ سے خاتون ثریا بی بی شدید زخمی ہو گئی۔ فائرنگ سے لوگ خوفزدہ ہو کر اپنے گھروں کے اندر چھپ گئے ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ فیروز والا  پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر  لیا۔ مقتول کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔