آٹھ سالہ بچی سے زیادتی کا نوٹس ، لاہورہائیکورٹ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھا سے رپورٹ طلب کرلی
لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہورہائیکورٹ نے آٹھ سالہ بچی کو اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔ گائوں115 جنوبی کی رہائشی آ ٹھ سالہ دوسری جماعت کی طالبہ سکول سے چھٹی کے بعد گھر جارہی تھی کہ 48سالہ شخص مہر بچی کو اغوا کرکے نامعلوم مقام پر لے گیااور بچی کے ساتھ زیادتی کرتارہا۔