ایف آئی اے کے 19 کانسٹیبلوں کی ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی

14 نومبر 2013

لاہور (خبر نگار) ایف آئی اے لاہور کے 19 کانسٹیبلوں کو  ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دیدی۔ یہ ترقی محکمانہ پروموشن کمیٹی ڈائریکٹر لاہور قدرت اللہ‘ ایڈیشنل ڈائریکٹر بشارت شہزاد‘ چودھری ذوالفقار اور خواجہ حماد الرحمن پر مشتمل کمیٹی کی سفارشات پر دی گئی تھی۔ ترقی پانے والوں میں رانا محمد اشرف‘ نور نبی طور‘ جاوید سلیم‘ سرور گجر‘ محمد یوسف‘ حافظ محمد عمران‘ حافظ طارق محمود‘ کاشف علی‘ غلام قدیر‘ اظہر زمان‘ محمد رمضان‘ خالد مجید گل‘ عمر فاروق‘ عمران انور‘ مقدس ریاض جیلانی‘ ذیشان احمد‘ غلام عباس‘ سید محمد عسکری اور ذوالفقار حیدر شامل ہیں۔