’’9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے گا‘‘

14 نومبر 2013

لاہور (نامہ نگار) چیف ٹریفک آفیسر لاہور سہیل چوہدری نے کہا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس 9/10 محرم الحرام ڈبل سواری پر عائد پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کاروائی کرے گی۔بغیر نمبر پلیٹس،غیر نمونہ نمبر پلیٹس اپلائیڈ فار موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں اور کالے شیشوںوالی گاڑیوں کیخلاف بھر پور کریک ڈائون کیا جا رہا ہے ۔