عدالتی خبریں
لاہور (وقائع نگار خصوصی+اپنے نامہ نگار سے) زہریلی شراب کیس کے ملزم یونس مسیح کی ضمانت منظور 1لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم۔٭…22 سالہ دوست کو قتل کرنے والے 4 ملزمان جرم ثابت نہ ہونے پر بری۔ ٭…پارلیمانی کمیٹی کی جانب سے جج کے نام کی منظوری نہ دینے کیخلاف درخواست، وفاق سے جواب طلب ٭… ناقص کپڑے دینے پر لکی ایرانی سرکس کے مالک میاں امجد فرزند کا بوتیک کے مالک کے خلاف 33 لاکھ روپے سے زائد ہرجانے کا دعویٰ۔ ٭…سسرالیوں کے تشدد سے تنگ آ کر خاتون عدالت پہنچ گئی۔ ٭…ہائیکورٹ: اعتراض نہ سننے پر یم این اے دانیال عزیز کی الیکشن ٹربیونل کیخلاف دائر ٭…چھٹی جماعت کی طالبہ اغوا کروا کر فروخت کرنے کی کوشش کرنے والی بھابھی کے خلاف عدالت پہنچ گئی۔