سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کا لوڈمینجمنٹ شیڈول، لاہورسمیت پنجاب کے پانچ ریجنز کے سی این جی سٹیشنز کو تین روز کے لیے گیس کی فراہمی بند ۔
لوڈمینجمنٹ شیڈول کے مطابق لاہور،شیخو پورہ، ساہیوال،ملتان اورگوجرنوالہ کے سی این جی سٹیشنز کو گیس کی فراہمی پیر کی صبح چھ بجے منقطع کی گئی جو بدھ سولہ نومبر کی رات بحال کی جائے گی۔ اس حوالے سے سی این جی ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وزیر پیٹرولیم کی جانب سے دوروزہ بندش کے وعدے کے باوجود صورتحال جوں کی توں ہے اورچند طاقتور گروپس اپنے مقاصد میں پھر کامیاب ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کی جانب سے حکومت پنجاب کے منصوبہ کے تحت سی این جی بسیں متعارف کرائی جا رہی ہیں، اس منصوبے کے پیش نظر یہ سوال قدرتی امر ہے کہ کیا یہ بسیں بھی ہفتے میں صرف چار روز ہی چلیں گی؟