اسلام آباد ہائیکورٹ: رئوف حسن  اورعلیمہ خان  کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم 

May 14, 2025

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو کی عدالت نے علیمہ خان کا نام سفری پابندیوں کی فہرست سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے انہیں بیرون ملک سفر کی اجازت کے لیے ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔ دریں اثناء اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے انہیں ایف آئی اے کے مقدمہ میں ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔ جسٹس انعام امین منہاس نے پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کا نام پی سی ایل سے نکالنے کی درخواست منظور کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔

مزیدخبریں