نئی دہلی؍ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) بھارت نے پاکستانی سفارتکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے دیا اور انہیں 24 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دہلی میں پاکستانی ہائی کمشن کے ایک اور اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیا گیا ہے۔ بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ناپسندیدہ قرار دیتے ہوئے 24 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا۔ بھارتی وزرات خارجہ کے مطابق پاکستانی ناظم الامور کو ہندوستانی وزارت خارجہ طلب کیا گیا اور انہیں احتجاجی مراسلہ جاری کیا گیا۔ بھارتی میڈیا چینل کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کی گئی پوسٹ میں بتایا گیا کہ بھارتی حکومت نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں تعینات پاکستانی اہلکار کو ناپسندیدہ شخص قرار دے دیا۔ پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار کو بھارت چھوڑنے کے لیے 24 گھنٹوں کی مہلت دی گئی ہے۔اس حوالے سے پاکستان ہائی کمیشن کے ناظم الامور کو باقاعدہ احتجاجی مراسلہ بھی جاری کیا گیا ہے۔دریں اثناء پاکستان نے بھارتی ہائی کمشن کے ایک اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے 24 گھنٹوں میں پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کردی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی اہلکار سفارتی حیثیت کے منافی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا۔ متعلقہ بھارتی اہلکار کو 24 گھنٹوں میں پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دفتر خارجہ نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرکے فیصلے سے آگاہ کر دیا۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھارتی حکومت نے پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی کے ایک اہلکار کو نا پسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے 24 گھنٹے میں بھارت چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق پاکستانی ناظم الامور کو اس حوالے سے ڈی مارش کیا گیا ہے۔
بھارت کا پاکستانی سفارتی تکار کو ملک بدر کرنے کا حکم ‘ اسلام آباد کا بھی جوابی اقدام
May 14, 2025