اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ نریندر نہیں سرینڈر، شکست کے بعد مودی کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔ سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کا کہنا تھا کہ مودی کی ہندو توا کارڈ استعمال کرنے کی کوشش ناکام ہوچکی۔مودی، بھارت میں غیر مقبول ہوچکے ہیں، حکومت کی جانب سے رات اے پی سی کی دعوت ملی، صبح ملتوی ہوگئی۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں حکومت کو اے پی سی بلانی چاہیے، بھارت نے پورے خطے میں تناؤ پیدا کر دیا، اس کے لیے ممکن نہیں کہ وہ پانی روکنے کی ضد پر قائم رہ سکے۔ پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد نہ ہونے کی بڑی وجہ ان میں یکسوئی نہ ہونا ہے، تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد نہیں اشتراک ہوسکتا ہے۔امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) نے کہا کہ خارجہ معاملات میں افغانستان کے ساتھ دوستی کرنے کا وقت ہے۔
مودی کی ہندو توا کارڈ استعمال کرنے کی کوشش ناکام، استعفیٰ دے دینا چاہئے، فضل الرحمن
May 14, 2025