دبئی (نیٹ نیوز) متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں ٹریفک تنازع پر فائرنگ سے 3 خواتین جاں بحق ہوگئیں جبکہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ اماراتی میڈیا کے مطابق دبئی سے لگ بھگ 120 کلومیٹر دور واقع ریاست راس الخیمہ میں معمولی ٹریفک تنازع جان لیوا ثابت ہوا۔ اطلاعات کے مطابق جھگڑا راس الخیمہ کے رہائشی علاقے میں اْس وقت شروع ہوا جب گاڑی کے راستے سے متعلق معمولی تلخ کلامی ہوئی۔ اچانک ملزم نے پستول نکالا اور 3 خواتین پر فائرنگ کر دی۔ راس الخیمہ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔
دبئی: ٹریفک تنازعہ پر فائرنگ‘ تین خواتین قتل‘ملزم گرفتار
May 14, 2025