میانمار میں سکول پر فضائی حملہ، 17 طلباء ہلاک، 20 سے زائد زخمی

May 14, 2025

ینگون(این این ائی)میانمار کی خفیہ حکومت نے کہا کہ پیر کو فوجی حکومت کے فضائی حملے میں حزبِ اختلاف کے زیرِ قبضہ علاقے میں ایک سکول میں کم از کم 17 طلبا ہلاک اور 20 دیگر زخمی ہو گئے حالانکہ تباہ کن زلزلے کے بعد جنگ بندی نافذ ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خفیہ نیشنل یونٹی گورنمنٹ (این یو جی)کے زیرِ انتظام ساگانگ علاقے میں وسطی میانمار کے قصبے ڈیپاین میں واقع یہ سکول منڈالے سے تقریبا 160 کلومیٹر (100 میل) شمال میں ہے اور 28 مارچ کے زلزلے کے مرکز سے زیادہ دور نہیں ہے۔این یو جی کے ترجمان نے فون لاٹ نے کہا کہ "ہمارے پاس موجود اب تک کی معلومات کے مطابق 17 طلبا ہلاک اور 20 زخمی ہوئے ہیں۔ ممکن ہے کہ بعض لوگ بم سے ہونے والے نقصان کی وجہ سے لاپتہ ہو گئے ہوں اس لیے ہلاک شدگان کی تعداد زیادہ ہو سکتی ہے۔"

مزیدخبریں