لاہور/ راجن پور (نوائے وقت رپورٹ) پنجاب پولیس نے کچہ کریمنلز کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے بوسن گینگ کے 2 سرکردہ ڈاکو ہلاک کر دئیے جبکہ 04 زخمی ہو گئے۔ راجن پور پولیس، سی سی ڈی راجن پور اور مظفر گڑھ کی ٹیموں کا بوسن گینگ کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن تیسرے روز بھی جاری رہا۔ ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ بوسن گینگ کے سرکردہ رکن التماس بوسن اور غضنفر بوسن کیفرکردار کو پہنچ گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے بدنام زمانہ گینگ کے خطرناک ڈاکوؤں کی سرکوبی پر پولیس ٹیموں کو شاباش دی۔
کچہ میں بڑی کامیابی ‘ بوسن گینگ کے 2اہم ڈاکو ہلاک ‘ 4زخمی ‘ کئی تھکانے تباہ
May 14, 2025