بھارت نے اب کوئی حماقت کی تو پچھتائے گا:ہاشم علی شاہ زنجانی

May 14, 2025

لاہور (کلچرل رپورٹر) سجادہ نشین حضرت میراں حسین شاہ زنجانی وحضرت یعقوب شاہ زنجانی سید ہاشم علی شاہ زنجانی نے کہا بھارت نے اب کوئی حماقت کی تو پچھتائے گا۔ نریندر مودی اور اس کا گودی میڈیا زخم چاٹ رہے ہیں اور پاکستان کیخلاف زہر اگل رہے ہیں۔ بھارت 10 مئی کا سبق یاد رکھے۔ پاکستان امن کی خاطر خاموش تھا بھارت نے بے شرمی کا مظاہرہ کیا تو ہم نے اسے اوقات یاد دلادی۔ پاکستانی قوم اور فوج سیسہ پلائی دیوار ہے۔ 

مزیدخبریں