لاہور(نیوز رپورٹر) بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال خاں نے میپ رائس ملز حافظ آباد کا عہدیداروں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری چیئرمین محمد صالح رانجھا وائس چیئرمین شفت حسین تارڑ ممبران عبدالجبار رضا رانا انتظار علی کے ہمراہ میپ رائس ملز پرائیویٹ حافظ آباد کا دورہ کیا۔ محمد اقبال خاں کا میپ رائس ملز کے چیف ایگزیکٹو شیخ عدنان اسلم اور ایڈمن افسر میاں امتیاز احمد نے پر جوش استقبال کیا۔ معزز مہمان نے رائس ملز کے مختلف یونٹس کادورہ کیا۔ ملز میں چاول کے پراسیسنگ زون اعلیٰ کوالٹی کے سٹیم چاول کے معیار کو سراہا اور بنگلہ دیش کے عوام کیلئے خریداری کی خواہش کا اظہار کیا۔ ہائی کمشنر نے چیف ایگزیکٹو کو بنگلہ دیش کی سوغات گفٹ کی۔ چیف ایگزیکٹو شیخ عدنان اسلم نے ہائی کمشنر کو رائس آف ڈسٹرکٹ حافظ آباد کی سوغات پیش کی۔ ہائی کمشنر نے رائس ملز میں یادگار کے طور پر پودا بھی لگایا۔ میز بانی کے فرائض شیخ عدنان اسلم اور ایڈمن افسر میاں امتیاز احمد نے سر انجام دئیے۔
بنگلہ دیشی ہائی کمشنر محمد اقبال خاں کادورہ رائس ملز ،چاول خریداری کی خواہش
May 14, 2025