لاہور(سپوٹس رپورٹر)نیوزی لینڈ کے مائیک ہیسن کو پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کا ہیڈ کوچ جبکہ سابق عبوری ہیڈکوچ عاقب جاوید کو ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس تعینات کردیا گیا ہے۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’متعدد درخواستوں پر غور کرنے کے بعد میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر مائیک ہیسن کو قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کرلیا گیا ہے اور وہ 26 مئی سے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید کو ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس مقرر کردیا گیا ہے۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ’ایکس‘ پر اپنی دوسری پوسٹ میں کہا کہ ’کرکٹ کے بنیادی ڈھانچے کومضبوط کرنے کیلئے عاقب جاوید کو ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس تعینات کیا گیا ہے۔ مائیک ہیسن اور عاقب جاوید مل کر کرکٹ کی ترقی اور کامیابی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ مائیک ہیسن کے تجربے اور رہنمائی کے منتظر ہیں، انہیں ٹیم میں خوش آمدید کہتے ہیں، وہ 26 مئی سے ذمہ داری سنبھالیں گے۔
مائیک ہیس قومی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈکوچ ‘ عاقب جاوید ڈائریکٹر ہائی پائی پرفازمنس تعینات
May 14, 2025