لاہور(سپورٹس رپورٹر) ہادی حسین نے پنجاب ٹینس چیمپئن شپ کے مینز سنگلز کا ٹائٹل جیت لیا۔فائنل میں ہادی حسین نے موسیٰ ہارون کو 6-1، 6-2 سے شکست دی۔مینز ڈبلز فائنل میں موسیٰ ہارون اور طلحہ سلیم کی جوڑی نے احسن جاوید اور طٰہٰ سلیم کو 9-8 سے ہرایا۔ سینئرز ڈبلز 60+ کا ٹائٹل راشد ملک اور بریگیڈیئر غضنفر نے جیتا، سلیم خان اور ڈاکٹر مشتاق ہارون کو 8-2 سے شکست دی۔ بوائز انڈر18 فائنل میں اسد زمان نے اوحدِ مصطفیٰ کو 6-2 سے ہرا کر ٹائٹل نام کیا۔ گرلز انڈر18 اور انڈر14 دونوں ٹائٹلز بسمل ضیاء کے نام رہے، انڈر18 میں رومیسہ ملک کو 6-1 اور انڈر14 میں خدیجہ خلیل کو 6-4 سے شکست دی۔بوائز انڈر14 کے فائنل میں محمد ایان نے اوحدِ مصطفیٰ کو 7-5 سے ہرایا، تاہم بعد ازاں ایان کو انڈر12 کے فائنل میں محمد معاذ نے 7-5 سے شکست دی۔
ہادی حسین نے موسیٰ ہارون کو ہراکر پنجاب ٹینس چیمپئن شپ جیت لی
May 14, 2025