لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کو ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنائے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق قومی ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق ہوں گے۔ ثقلین مشتاق کا نام بھی سامنے آیا تھا لیکن مصباح اس وقت فیورٹ ہیں۔ پچھلے دو سال میں آٹھ کوچز بدل چکے ہیں اور اب یہ نواں کوچ ہوگا۔سابق کرکٹر باسط علی کا بھی کہنا ہے کہ مصباح الحق ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کیلئے تیار ہیں۔انہوںنے پی سی بی اور مصباح کی جانب سے کوئی تصدیق نہ ہونے کے باوجود سابق کپتان کو مبارک باد پیش کی۔انہوں نے لکھا کہ ’ریڈ بال کے ہیڈ کوچ مصباح الحق، مبارک ہو، انہوں نے مصباح کی ٹیسٹ جرسی کیساتھ تصویر بھی شیئر کی ہے۔
مصباح الحق کو قومی ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنائے جانے کا امکان
May 14, 2025