نواب ٹائون کے خالی پلاٹ میں کھڑی گاڑی سے 70سالہ شخص کی نعش برآمد

May 14, 2025

لاہور(نامہ نگار) نواب ٹاون کے علاقے میں خالی پلاٹ میں کھڑی گاڑی میں نعش دیکھ کر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع کی۔ پولیس نے  فرانزک ٹیم کی مدد سے شواہد اکٹھے کرکے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت 70سالہ جان محمد انور کے نام سے ہوئی ہے،جو گرین ایکڑ کا رہائشی تھا۔وہ دو روز قبل روز قبل گھر سے گاڑی پر مارکیٹ جانے کیلئے نکلا اور لاپتہ تھا ۔ پورسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر موت کی وجہ کا تعین ہو جائیگا۔ 

مزیدخبریں