الحیدر مزدور یونین رجسٹر پی ایچ اے نے منشورکااعلان کردیا

May 14, 2025

 لاہور(نیوز رپورٹر) الحیدر مزدور یونین رجسٹر پی ایچ اے نے اپنے منشورکااعلان کردیا۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری کے امیدوار جمتازعلی خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتایاکہ منشورکے مطابق سالہاسال سے ڈیلی ویجز مالیوں کومستقل کرواجائیگا۔ ویلفیئر فنڈ میرج فنڈ، ہائوس بلڈنگ فنڈ میںاضافہ کروایاجائیگا۔ فیلڈ سٹاف کو موٹر سائیکل ، پٹرول الائونس دلوایا جائیگا جو ملازمین موذی مرض میںمبتلاہونگے۔ انکاعلاج شیخ زایداورانمول ہسپتال سے کروایا جائیگا۔ الحیدر مزدور یونین کے رہنمائوں نے مزیدکہا ای ایم ای واٹرسپلائی کیہیلپر آپریٹر ،الیکٹریشن کوسپروائزرکروایاجائیگاانکوٹول کٹ فراہم کی جائینگی۔ میٹرک پاس مالیوںدفتری عملہ چوکیدار،ہیلپر،نائب قاصدکوکلرک کروایاجائیگا۔مارکیٹنگ میں کام کرنیوالے ملازمین کی پروموشن اوربونس کویقینی بنایاجائیگا۔



مزیدخبریں