حافظ آباد:بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر (ن) لیگ کا جشن

May 14, 2025

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام افواج پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جو ا ب دیئے جانے کے خلاف جشن منایا گیا اور اس موقع پر ایک بہت بڑی ریلی بھی نکالی گئی جس کے قیادت سابق وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ، ممبران اسمبلی میاں شاہد بھٹی، میاں عون انتصار بھٹی، شیخ گلزار احمد، ضلعی صدر ن لیگ چوہدری محمد بخش تارڑ، محمد زمان بھون، محمد یوسف سومی، مختار حسین موکھی ودیگر نے کی۔ ریلی میں سینکڑوںکی تعداد میں گاڑیوں نے شرکت کی اور ریلی کئی میل لمبی تھی ۔شرکاء ریلی قومی پرچم اٹھائے ہوئے تھے اور پاکستانی افواج کے حق میں نعرے لگارہے تھے۔اس موقع پر شہریوں نے شرکاء ریلی پر جگہ جگہ پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے انکا استقبال کیا اور بعدازاں فوارہ چوک پہنچنے پر آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا۔



مزیدخبریں