پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملک وقوم کے مفاد میں فیصلے کئے: چوہدری بلال

May 14, 2025

نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار) چوہدری بلال اعجاز جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ پاکستانی قوم کے اتحاد اور افواج پاکستان کے جذبہ حریت نے تاریخ رقم کر دی ہے ۔بھارت کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے پاکستانی قوم نے جس طرح اتحاد ویکجہتی کا عملی مظاہرہ کیا ہے وہ قابل تحسین ہے پاکستان کے ہر شہری نے بلا تفریق اپنے سکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر جس طرح وطن عزیز کا دفاع کیا تاریخ میں اسے سنہری حروف میں لکھا جائے گا سب سے پہلے پاکستان اور اسکی سلامتی ہر محب وطن شہری کے ایمان کا حصہ ہے تحریک انصاف نے ہمیشہ ملک وقوم کے مفاد میں اہم فیصلے کیے ہیں۔ افواج پاکستان ملکی بقاء اور سلامتی کی ضامن ہے ۔

مزیدخبریں