شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)مسیحی رہنما پاسٹر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ پاک وطن پر جب بھی کوئی مشکل وقت آیا پوری قوم یک زبان اور متحد ہوکر پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوئی خاص کر اقلیتی برادری نے بڑھ چڑھ کر ساتھ دیا پائلٹ کامران بشیر مسیح ہمارا فخر اور اثاثہ ہیں پاکستان ائیر فورس نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے پوری قوم پاک فوج کے آپریشن بنیان مرصوص کی تائید و حمایت کرتی ہے اور وطن عزیز کے ان محافظوں کی پشت پر کھڑی ہے بھارت کی ریاستی دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کا جارحانہ جواب قومی امنگوں کا ترجمان ہے ۔
پاکستان ائیر فورس نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا : خرم شہزاد
May 14, 2025