ننکانہ : ملاوٹ مافیا کیخلاف گرینڈ آپریشن، 600 لٹر جعلی دودھ تلف 

May 14, 2025

ننکانہ صاحب (نامہ نگار) ملاوٹ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن، 600 لٹر جعلی دودھ تلف کر دیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت ننکانہ میں ملاوٹ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا، جس میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 600 لٹر ملاوٹی دودھ برآمد کر کے موقع پر تلف کر دیاترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق کارروائی ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر کی گئی، جس میں 100 کلو کیمیکل پاؤڈر، گھی کے ٹن، 6 ڈرم، 20 خالی ٹن اور متعدد بیگز بھی ضبط کئے گئے۔ تھانہ مانگٹانوالہ میں جعلی دودھ سپلائی کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں