نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت)پولیس نے منشیات اور ناجائزاسلحہ برآمد کر کے ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او تھانہ نارنگ ملک نوید اقبال نے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کرتے اشرف اور ذیشان حیدرسے دوکلو کے قریب چرس اور زین علی اورحسن وغیرہ سے ناجائز اسلحہ برآمدکرکے مقدمات درج کر لیے ایس ایچ اوتھانہ نارنگ نوید اقبال نے کہاکہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف مسلسل گھیرا تنگ کیاجارہاہے۔
پولیس کی کارروائیاں‘ متعدد ملزم گرفتار‘ چرس‘ ناجائز اسلحہ برآمد
May 14, 2025