قصور: ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق ‘3 زخمی

May 14, 2025

قصور (نامہ نگار) ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گنڈاسنگھ کا رہائشی ہارون خاں کار پر چونیاں بھیم کے روڈ پر جارہا تھا کہ تیز رفتاری کی وجہ سے چارے سے لوڈ کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکر ہو گئی جس کے نتیجہ میں کارسوار ہارون خاں موقع پر جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے کر گاڑی اور ٹریکٹر ٹرالی کو قبضہ میں لے لیا۔ چھانگامانگا کا رہائشی 18سالہ شیراز چھانگامانگا میں پینے کے لیے پانی بھر کے گھر واپس آرہا تھا کہ چونیاں کی جانب سے آنیوالی گاڑی نے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس مصروف کارروائی ہے۔ 

مزیدخبریں