سانگلہ ہل (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے ضلعی صدر امیدوار پی پی 132 حاجی عرفان الحسن بھٹی نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کی عددی برتری اور عسکری غرور کو خاک میں ملا کر یہ ثابت کر دیا کہ جذبہ ایمانی اور وطن سے محبت کسی بھی طاقت پر غالب آ سکتی ہے۔ بھارتی حملے میں شہید ہونے والی مساجد کا حکومت کی جانب سے تعمیر کا اعلان خوش آئند ہے۔حاجی عرفان الحسن بھٹی نے کہا کہ ان سپوتوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ملک کی سالمیت، خودمختاری اور دفاع کو یقینی بنایا۔ مجھے اور پوری قوم کو اپنے ان شہداء پر فخر ہے۔
پوری قوم کو اپنے شہداء پر فخر ہے: عرفان الحسن بھٹی
May 14, 2025