میری جان لینے کی سازش بن چکی ہے:عمران خان

سیالکوٹ:پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے سیالکوٹ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بند کمروں کے اندر ملک سے باہر اور ملک کے اندر میرے خلاف سازش ہوررہی ہے اور وہ سازش یہ ہے کہ میری جان لینے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔یہ سمجھتے ہیں کہ عمران خان ان کے راستے میں رکاوٹ ہے اس کو ہٹایا جائے۔میں نے اس ضمن میں ایک ویڈیو بھی ریکارڈ کر کے محفوظ مقام پر رکھوا دی ہے کیوں کہ میں چاہتا ہوں میرے عوام کو پتہ چلے کہ سازش میں کون کون ملوث تھا۔بولے لیاقت علی کے زمانے سے آج تک کوئی طاقتور قانون کے ہاتھ نہیں آیا۔لیکن اس بار میں چاہتا ہوں کہ عوام کو پتہ چل جائے کہ یہ کیا ہوتا رہا ہے ۔میں یہ سیاست نہیں کررہا جہاد کررہا ہوں۔
عمران خان نے کطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ بڑے ادب سے عدالتوں سے معصومانہ سوال کرتا ہوں کہ میں کونسی غداری کررہا تھا جو آپ نے رات کو بارہ بجے عدالتیں کھولیں؟طاقتور ملکوں میں قانون بالا دست ہوتا ہے اس لئے وہ اس مقام پر ہیں۔ڈاکٹر رضوان اور دیگر افسروں کی حفاظت کرنا عدالتوں کاکام ہیں کہا ں ہیں عدالتیں؟کون اس ملک کے اداروں کی حفاظت کرے گا؟بڑی عاجزی سے پوچھتا ہوں آپ کے سامنے ہماری ملک کی تباہی ہورہی ہے جیلوں میں چھوٹے چور بھرے ہوئے ہیں ان کا کیا یہ قصور ہے کہ وہ چھوٹے چور ہیں؟کیا یہ سبق دیا جارہا ہے کہ ڈاکہ مارنا ہے تو بڑے ڈاکے مارو۔بے روزگاری میں چوری کرنے والوں کو رہا کردیا جائے ۔یہ ظلم کا نظام ہے۔
اسلام آباد احتجاج پر کہا کہ ہم اسلام آباد کے دوارن پر امن رہیں گے لیکن تھری اسٹوجز سن لیں کہ اگر کوئی حرکت کی گئی تو پھر سب آپ کے بس سے باہر ہوجائے گا۔دنیا کی تاریخ رہی ہے کہ جب انقلاب آتا ہے تو کوئی بھی اس کو نہیں روک سکتا۔